عوام موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے بیزار ہو چکے ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان
Posted on January 19, 2013 By Zain Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد (این ایل آئی) تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان اور سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے بیزار ہو چکے ہیں اور جس طرح بلوچستان میں ہزارہ قوم کے افراد کو چن چن کر قتل کئے جانے، کوئٹہ میں سینکڑوں افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ہزارہ قوم کے اتحاد و احتجاج نے پاکستان کی روایتی سیاست میں نقب لگا کر بلوچستان پر قابض لٹیروں کی حکومت کا خاتمہ کرایا ہے۔
وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اتحاد کی قوت سے ہر آسیب سے نجات پائی جاسکتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پا کستا ن تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے جبکہ حکمر انوں کے سر ؤں پر جوں تک نہیں رینگ رہی مہنگا ئی، بیروزگاری ، دہشت گردی ، بجلی ، گیس کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ اور سی این جی کی بندش سے ستائی ہوئی عوام۔
ان کا وہ حشر کریں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گے بروقت شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات ملک میں موجود سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے موثر راستہ ہیں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے ملکی استحکام متاثر ہو گا۔