لندن بن گیا کراچی،جلا گھیراو ،حوالاتیں بھرگئیں

london cop
لندن : لندن بن گیا کراچی،جلا گھیراو ،حوالاتیں بھرگئیں،پانچ سو افراد گرفتار،فسادات پر قابو پانے کیلئے بلیک بیری سروس بند کی جائے ،برطانوی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ ۔
لندن میں جاری فسادات اورلوٹ مارروکنیکیلییوزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نیپارلیمینٹ کااجلاس طلب کرلیاہے۔۔فسادات مزید شہروں تک پہنچ گئے ہیں اورساڑھے چارسوسیزائدبلوائیوں کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی شہریوں کو لندن میں جاری مظاہروں کے دوران پر امن اور محتاط رہنے کی ہدایات کی ہیں ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ لندن کے کسی بھی حصے میں پاکستانی شہری موجود ہوں، وہاں نہ صرف مظاہروں سے دور رہیں بلکہ خود کو اور کم عمر بچوں کو گھر سے نکالنے میں احتیاط کریں۔
ہائی کمیشن نے مزید ہدایات کی ہیں کہ بعض مقامات پر پاکستانی شہریوں کے املاک کو ٹارگٹ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اطلاعات ملی ہیں۔ تاہم شہری ایسے موقع پر پر امن رہیں اور کسی قسم کا رد عمل ظاہر کرنے سے گریزکریں۔ ہائی کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی صورت میں بر وقت قریبی پولیس اسٹیشن یا ہائی کمیشن کو اطلاع دی جائے۔