ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پون میں ممبئی دھماکوں میں زخمی افراد کیلئے بلڈ کیمپ قائم ہوا جہاں بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت پانچ ہزار افراد نے خون کے عطیات دیے ۔ بھارتی شہر پوں میں ممبئی دھماکوں کے متاثرین کیلئے قائم ہوا ایک بلڈ کیمپ،پانچ ہزار افراد نے یہاں خون کے عطیات پیش کیے، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا اس میں اہم کردار ہے ۔جب وہ خون کا عطیہ دینے کیلئے پہنچے تو پرستار جمع ہوگئے۔جو سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب تھے،تو یوں سلو بھیا چلے تو اکیلے مگر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔