ٹنڈوآدم : (جیو ڈیسک) جام نواز علی میں صوبائی وزیر جام مدد علی کے مینجر عبداللہ بھنبھرو کو اہلیہ اور بیٹی سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ملزمان گاؤں عبداللہ بھنبھرو میں عبداللہ بھنبھرو کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اہلیہ مسمات بچائی اور پانچ سالہ بیٹی جمیلہ سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ جائے واردات پر پانچ افراد کے پاؤں کے نشانات ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر صوبائی وزیرجام مدد علی کے بھائی جام شبیر کراچی سے پہنچ گئے ہیں۔ واقعے پر علاقے میں غم و غصے کی لہر چھا گئی ہے۔ پولیس اور دیہاتیوں نے ملزمان کا تعاقت شروع کر دیا ہے۔