fbpx

ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس: یوسین بولٹ نے200 میٹرز ریس جیت لی

usain

اسٹاک ہوم : سویڈن ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس میں عالمی اور اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے دوسو میٹرز ریس جیت لی۔ کینیا کی ویوین جیکیموئی نے پانچ ہزار میٹر میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
ٹرپل اولمپک اور ورلڈچیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ اسٹاک ہوم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے۔ چیمپئن شپ سے قبل پریس کانفرنس میں یوسین بولٹ نے یہ تعطل ختم کرنے کا دعوی کیا تھا۔ جسے انہوں نے دوسومیٹرز ریس جیت کر درست کردکھایا۔ یوسین بولٹ سیزن میں اپنے بہترین ٹائم انیس اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈ کو بہتر نہ بناسکے لیکن بیس اعشاریہ صفر تین سیکنڈ سے پہلے نمبر پر آئے۔
کینیا کی ویوین جپکیموئی نے پانچ ہزار میٹرز ریس میں چودہ منٹ بیس اعشاریہ آٹھ سات سیکنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ روس کی پول والٹ ریکارڈ ہولڈر یلینا ازنبایووا نے ہاتھ کی انجری سے نجات کا جشن چار اعشاریہ سات چھ میٹرز جمپ لگاکر منایا اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کی اولمپک چیمپئن سیسٹر سمنیا کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ وہ آٹھ سومیٹرز ریس میں آٹھویں نمبر پر آئیں۔ ریس کینیا کی سنکلیئر نے ایک منٹ اٹھاون اعشاریہ دو ایک سیکنڈ سے جیتی۔ چار سومیٹرز ہرڈلز جمیکا کی کیلس نے ترپن اعشاریہ سات چار سیکنڈ سے جیت لی۔