کراچی، بلوچستان کی صورتحال کے جائزے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

islamabad

islamabad

اسلام آباد : قومی اسمبلی نیکراچی اوربلوچستان کی صورتحال کے جائزے کے لیے پارلیمینٹ کی خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کر لی ہے۔
کمیٹی کے قیام کی تجویز حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دی گئی تھی جو دوماہ کیاندر اپنی رپورٹ ایوان کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ارکان کا تقرر اسپیکر قومی اسمبلی کریں گی۔ جو کراچی اور کوئٹہ کا دورہ کرے گی اور بد امنی سے متعلق حقائق معلوم کرکیسفارشات تیار کرے گی۔
اس سے قبل وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی کی صورتحال پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ بھتہ ،لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا کراچی کی بد امنی کے ذمے دار ہیں جرائم پیشہ عناصر کو سخت پیغام نہ دیا تو ملک گنوا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور کراچی کو اسلحہ سے پاک کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام اسلحہ لائسنسز کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہو رہی ہے ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تو وہ بیرونی مداخلت کو بے نقاب کر دیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔