کراچی میں آپریشن نہیں ٹارگٹ ایکشن ہو رہا ہے۔ ملک

malikکراچی: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خدشات درست ہیں لیکن ان کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کسی بھی حد تک جائیں گے۔
کراچی کی صورتحال پر رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کل صبح سات بجے سے کوئی نشانہ وار قتل کی واردات نہیں ہوئی۔ کراچی میں کوئی آپریشن نہیں بلکہ ٹارگٹ ایکشن ہورہا ہے۔
میڈیا سمیت تمام جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، کراچی میں امن کو ہر صورت واپس لانا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو کراچی کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اجلاس میں پی ٹی اے کو موبائل اور ٹیلیفون ریکارڈ پولیس کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔