آئیزک طوفان کے متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے ، اوباما

Obama

Obama

لا پلیس (جیوڈیسک) لا پلیس میں آئیزک طوفان کے متاثرین کی امداد ی فراہمی کے لئے امریکی صدر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کی تباہی کا مکمل تخمینہ لگا کر حکومت ہر صورت اور ہر ممکن مدد کے لئے عوام کا ساتھ دے ۔یاد رہے کہ براک اوباما نے طوفان زدہ علاقوں کا یہ دورہ اپنے صدارتی حریف مٹ رومنی کے دورے کے تین دن بعد کیا اور طوفان کے متاثرین کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔

صدر اوباما اس سلسلے میں سینٹ جان کے متاثرین سے ملے اور انہیں اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔یادر ہے کہ صدر اوباما اور مٹ رومنی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں مختلف مقامات کے دورے کر کے عوام کی ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں۔