ایران پر اسرائیلی حملہ بڑی تباہی کا سبب ہو گا ، حسن نصر

Hassan Nasrallah

Hassan Nasrallah

لبنان (جیوڈیسک) لبنان کی حزب اسلامی کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو ایران مشرق وسطی میں امریکہ کے فوجی اڈے تباہ کرسکتا ہے۔ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور خطہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہو سکتا ہے۔

ان خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے لبنان کی جماعت حزب اسلامی کے سربراہ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ایرانی جوہری توانائی منصوبے پر حملہ کسی بھی بڑی تباہی کا سبب ہو سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دفاع میں مشرق وسطی میں امریکی فوجی اڈوں کو تباہ کر سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے خلاف اسرائیلی عوام بھی منقسم ہے جو کہ خطے کے امن کے لئے نیک شگون ہے ۔