آئین وقانون کے مطابق شفاف انتخابات کرائے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

لاہور(جیو ڈیسک) لاہور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ، یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں گے۔

گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت اپنے پانچ سال پورے کرنے جا رہی ہے۔

جمہوریت کے خلاف سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب مخدو م احمد محمود نے کہا کہ سیاسی قوتوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کر کے جمہوریت کو مستحکم کیا ہے ۔ اب بھی سیاسی جماعتوں کو اپنی تمام صلاحیتوں کو عوامی مسائل حل کرنے کے لئے بروئے کار لانا چاہیے۔