لاہور ، شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4 ساتھی فرار



Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 4 ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فضل پارک شاہدرہ میں5 ڈاکو بارہ دری روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر بیگم کوٹ پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 4 ساتھی فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچا دی ۔