آئی ایم ایف کے وفد کا بجٹ سے پہلے آنے سے انکار

IMF

IMF

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) آئی ایم ایف کے وفد نے بجٹ سے پہلے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے اور اب فنڈ کا جائزہ وفد جولائی میں آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی حالیہ پالیسی کے تحت اپنے حکام کو پاکستان پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کی ہے تا کہ پاکستان اپنے واجبات بخوبی ادا کرتا رہے۔ یہ نا ہو کہ قسط زائد ہونے کے  باعث پاکستان ادائیگیوں میں تاخیر کر دے حکومت نے چوبیس مئی کو چالیس کروڑ ڈالرز اور انتیس مئی کو پچاس کروڑ ڈالرز آئی ایم ایف کو واپس ادا کرنے ہیں۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس اس ادائیگی کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔