آئی پی ایل کے جھگڑوں نے شاہ رخ اور گوری کو قریب کردیا

shahrukh gauri

shahrukh gauri

ممبئی: (جیو ڈیسک)آئی پی ایل کے جھگڑوں نے گھریلو جھگڑے کو ختم کردیا۔میوزک البم کی لاؤنچنگ میں طویل عرصے بعد شاہ رخ اور گوری ساتھ نظرآئے۔ کہتے ہیں مشکل وقت میں ہوجاتی ہے دوست دشمن کی پہچان۔اسی لئے جب کنگ خان پر چھائی پریشانی تو گوری خان ساتھ دینے آن پہنچی۔

فلم دل تو پاگل ہے ، تارے زمین پر ۔ کی کوریوگرافر شمک دارو نے اپنا میوزک البم ریلیز کیا ۔ البم کی لاؤنچنگ کا آغاز زبردست ڈانس پرفارمنس سے ہوا جس میں کنگ خان کی بیٹی نے ڈانس اسکل دکھائیں۔ البم کی ریلیز کے وقت گوری خان کو شاہ رخ کیساتھ بیٹھے دیکھ کر سب ہی حیران ضرورہوئے۔ میوزک لاؤنچنگ میں اداکار شاہد کپور نے اپنے اچھے ڈانس کاکریڈٹ کوریوگرافر کو دیا۔