جدید دور کی لڑاکا سنو وہائیٹ سب پر بھاری

snow white

snow white

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) جدید دور کی لڑاکا سنو وہائیٹ سب پر بھاری ہوگئی۔ ہالی ووڈ فلم سنو وہائیٹ اینڈ دا ہنٹس مین نے دو دن میں اکیس ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا۔

صدیوں پرانی سنو وہائیٹ نے اپنا خوف ختم کردیاہے۔اور اب وہ آگئی ہے انتقام لینے۔ یہی کہانی ہے فلم سنووہائیٹ اینڈ دا ہنٹس مین کی جس میں سنو وہائیٹ ظلم سہنے والی نہیں بلکہ ہے انتقام لینے والی۔ وہ لے گی خود پر ہونے والے تمام مظالم کا بدلہ.

اس بار اس کی مدد کرنے آرہا ہے ہنٹس مین۔ سنو وہائیٹ کی سوتیلی ماں نے دنیا کی خوبصورت ترین دوشیزہ بننے کا خواب دیکھا ۔ ظالم ملکہ نے بنایا ہے سنووہائیٹ کو مارنے کا نیا منصوبہ۔ مگر اس بار بھی ساری چالیں ہوگئیں ناکام اور سنو وہائیٹ نے ڈر ختم کرکے کیا مقابلہ۔

نئے دور کی سنو وہائٹ گھڑسواری اور تلواربازی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی. سنو وہائیٹ کا کرداراداکیاہے ہالی ووڈ ایکٹرس کرسٹین اسٹورٹ نے۔ شائقین فلم کو اپنے حق کی خاطر لڑتی سنووہائیٹ بیحد پسند آئی۔ جب ہی تو کیا اس نے محدود مدت میں ریکارڈ بزنس ۔