امریکی اداکارہ بیری مور نے تیسری شادی کرلی

Barrymore

Barrymore

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) مشہور زمانہ فلم چارلیز اینجلز کے مرکزی کرداروں میں شامل امریکی اداکارہ ڈریو بیری مور نے شادی کر لی کوپل مین سے یہ ان کی تیسری شادی ہے۔

سینتیس سالہ بیری مور نے اس مرتبہ شادی کی ہے آرٹ ویل کوپل مین سے ۔ دونوں کی شادی ریاست کیلی فورنیا کے شہر مونٹی سیٹو میں ہوئی ۔اس موقع پر دولہا اور دلہن نے خوبصورت لباس پہنا۔ شادی کی تقریب میں محدود لوگوں کو بلایا گیا ، جن میں فلم چارلیز اینجلز کی اہم کردارکیمرون ڈیاز بھی شریک تھیں۔

بیری مور ہالی ووڈ پروڈکشن کمپنی کی مالک بھی ہیں اور انہوں نے متعدد فلموں میں لازوال کرداری سے اپنی دھاک بٹھائی ۔ ان کا نام ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہے۔