راحت فتح علی خان کا دنیا بھر میں سرچڑھ کر بولتا جادو

Rahat

Rahat

کینیڈا: (جیو ڈیسک) کینیڈا پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہاہے۔ میوزک لیجنڈ راحت فتح علی خان کی گائیکی نے امریکا اور کینیڈا میں دھوم مچادی ہے۔

گائیکی کے بادشاہ راحت فتح علی خان دورحاضر کے پہلے پاکستانی گلوکار ہیں جن کے امریکا اور کینیڈا میں کانسرٹس کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کررہے ہیں۔ راحت فتح علی کی گائیکی کا اثر یہ ہے کہ مشرق سے مغرب تک انہی کی آوازگونج رہی ہے۔کسی کو اردو آئے نہ آئے آواز کے سحر میں ڈوبا نظر آتا ہے۔

نصرت فتح علی خان سے ملاہواگائیکی کاورثہ راحت فتح علی خان کے لئے کسی خزانے سے کم نہیں اور وہ اسے دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں ۔ راحت فتح علی خان اس وقت ورلڈ ٹور پر ہیں اور امریکا کے مختلف شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگارہے ہیں ۔

یہاں حال یہ ہے کہ امریکا اور کینیڈا میں ہونے والے لائیو کانسرٹس کی ٹکٹس وقت سے پہلے فروخت ہوگئی ہیں اور شائقین محفل شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے راحت کے منتظر رہتے ہیں۔راحت فتح علی خان کاسال دوہزاربارہ کا ورلڈ ٹور کامیابی سے جاری ہے۔ پاکستانیوں کے لئے راحت فتح علی خان باعث فخر ہیں۔