آئی پی پیز کا حکومت کو ایک اور نوٹس

IPPs

IPPs

پاکستان: (جیو ڈیسک) ملک میں بجلی پیدا کرنے والی آٹھہ آئی پی پیز نے حکومت کو بارہ ارب روپے کی عدم ادائیگی پر ایک اور نوٹس جاری کر دیا ہے۔۔ جبکہ حکومت کو اس سے پہلے دیے گئے چونتیس ارب روپے کی ادائیگی کے نوٹس کی معیاد کل ختم ہو رہی ہے۔ نجی پاور کمپنیوں نے واجبات کی ادائیگی کے لئے حکومت کو حتمی نوٹس جاری کردیا ۔

آئی پی پیز ذرائع کے مطابق آٹھ نجی پاور کمپنیوں نے وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دس روز تک واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی ۔ تو وہ سترہ سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند کردیں گی۔ حکومت نے ان آئی پی پیز کو سڑسٹھ ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے جس کے لیے حکومت کو چار نوٹسز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں ۔ لیکن حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو ئی ہے ۔ جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔