آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

گجرات (جی پی آئی) آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، کرسمس کی تقریبات میں مسیحی برادری بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

ضلع گجرات میں مختلف مقامات پر مسیحی برادری کی اپنی عبادت کرینگی ، سب سے بڑی تقریب سینٹ اینڈ ریوز چرچ گجرات میں منعقد ہو گی ، جبکہ دوسری بڑی تقریب ہولی روزری چرچ گجرات میں منعقد ہو رہی ہے ، اس تقریب میں مسیحی مذہبی راہنما کرسمس کے فلسفے پر روشنی ڈالیں گے اور کرسمس کیک کاٹے جائینگے ، ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے سلسلہ میں خصوصی حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔