سٹیزن فرنٹ ایک غیر سیاسی ، غیر انتخابی تنظیم ہے ، جو معاشرتی مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل پیش کرتی ہے۔شیخ عرفان

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ایک غیر سیاسی ، غیر انتخابی تنظیم ہے ، جو معاشرتی مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل پیش کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز نے ممتاز تاجر راہنما صدر انجمن تاجران شاہدولہ روڈ ڈاکٹر تجمل حسین عادل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت ہے کہ ہر باشعور شہری سٹیزن فرنٹ کا ممبر بنے تا کہ ملکر جدوجہد کی جا سکے ، اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ اپنے پلیٹ فارم پر ہر شہری کو خوش آمدید کہتی ہے ، ڈاکٹر تجمل حسین عادل نے اس موقع پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور وعدہ کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ممبر شپ حاصل کرینگے۔