قمر اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت کرم کے بادل کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں

گجرات (جی پی آئی) قمر اکیڈمی کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت کرم کے بادل کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، جنرل سیکرٹری قمر اکیڈمی خاور بشیر بٹ گولڑوی ڈور ٹو ڈور ساتھیوں کے ہمراہ دعوتی کارڈ تقسیم کر رہے ہیں ، اس عظیم الشان سالانہ محفل نعت کی صدارت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کرینگے ، خصوصی آمد صوفی محمد عارف چشتی ، پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری ہو گی ، یہ محفل زیر قیادت پیر سید انتصار الحسن شاہ اور پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی منعقد ہو رہی ہے۔

قافلہ سالار محمد رضوان منصور آوانی کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، خصوصی خطاب مفتی محمد اقبال چشتی کرینگے ، الحاج یوسف میمن ، قاری احمد رضا قادری لاہور ، شکیل اشرف چیمہ سیالکوٹ اور نور سلطان صدیقی ہدیہ نعت پیش کرینگے ، تلاوت کلام پاک قار ی حبیب اللہ چشتی اور قاری غلام رسول حاصل کرینگے ، اس محفل نعت کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔