بارہ دری کیمپس میں دسواں سالانہ مقابلہ حسن نعت برائے طالبات 2جنوری 2013کو منعقد ہو گی

گجرات (جی پی آئی) بارہ دری کیمپس میں دسواں سالانہ مقابلہ حسن نعت برائے طالبات 2جنوری 2013کو منعقد ہو گی جس میں خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کرینگے۔

اس مقابلہ حسن نعت میں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات شرکت کرینگی ، یہ مقابلہ جات بزم جمیل کے زیر اہتمام یوم مجدد الف ثانی کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقد ہو رہے ہیں ، جبکہ طلباء کیلئے مقابلہ حسن نعت 3جنوری کو منعقد ہونگے ، جس میں خصوصی خطاب میاں ولید احمد شرقپوری کرینگے ، اس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء حصہ لینگے ، جنہیں نقد انعامات ، سرٹیفکیٹس دئیے جائینگے۔