آخر پپو کا جادو چل گیا

imran khan

imran khan

فلم جانے تو یا جانے نا سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار عمران خان کی نئی فلم ایک میں اور ایک تو کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے۔ فلم ناقدین نے فلم کی کہانی کی تعریف کے علاوہ عمران خان اور کرینہ کپور کی اداکاری کی بھی تعریف کی ہے۔
عمران خان کی پہلی فلم بھی ہٹ ہوئی تھی۔ فلم کا گانا پپو کانٹ ڈانس سالا بے حد مقبول ہوا تھا۔ اس وقت ناقدین نے کہا تھا کہ عمران خان عامر خان کے بھانجے ہیں اس لیے شاید شروع میں انہیں ایک دو اچھی فلمیں مل جائیں لیکن اگر انہیں بالی میں اپنی جگہ بنانی ہے تو انہیں ادکاری کرنی ہوگی۔
عمران خان نے یہ دکھایا ہے کہ وہ ایک اچھے اداکار ہیں اور اب وہ اپنے بل بوتے پر فلمیں حاصل کرسکتے ہیں۔