آرٹس گروپ میں ہوٹل میں برتن دھونے والے کی دوسری پوزیشن

INTER results 2012

INTER results 2012

ملتان (جیوڈیسک)ملتان میں انٹرمیڈیٹ نتائج ، آرٹس گروپ میں ہوٹل میں برتن دھونے والے محمد شفیق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں انٹرمیڈیٹ نتائج کے آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد شفیق کا تعلق شجاع آباد سے اور غربت کی وجہ سے وہ ایک ہوٹل پر برتن اور روٹیاں لگاتا ہے لیکن اس کے باوجود اس باہمت نوجوان نے ہمت نہ ہاری اور دن رات محنت کر کے آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پوزیشن ہولڈر محمد شفیق نے کہا کہ پوزیشن کے لئے بلایا گیا تو برتن دھو رہا تھا۔ محمد شفیق نے کہا وہ اسی جذبے کیساتھ آگے بھی اپنی تعلیم کو جاری رکھے گا۔

محمد شفیق نے کہا کہ وہ سی ایس ایس کرنا چاہتا ہوں لیکن مالی مشکلات کی کہیں میرا یہ خواب ادھورا نہ رہ جائے ۔ محمد شفیق نے صدر آصف زرداری ، وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے تعلیمی اخراجات کے لئے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔