آزادکشمیر کی مجاور حکومت قومی وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )آزاد کشمیر کی مجاور حکومت قومی وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کی جارہی ہیں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی حکومت ن لیگ کی Bٹیم کا کردار ادا کررہی ہے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو ساتھ چھوڑ دینگے ان خیالات کااظہار بھمبر یوتھ کے صدر محسن بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مجاور وزیر اعظم پارٹی کارکنوں کی حق تلفی کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مختلف شعبوں میں ورک چارج تقرریوں سے ہٹا کر ن لیگ کے لوگوں کو ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے پارٹی کارکنوں کی حق تلفی کرنے والی مجاور حکومت سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی مجاو ر حکومت بھمبر کے ن لیگ کی Bٹیم کاکردار ادا کررہی ہے اگر پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کاسلسلہ جاری رہا تو بھمبرمیں بڑی تعداد میں نوجوان پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔