بھمبر میں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی جاری شہر میں بغیر نمبر موٹر سائیکلوں کی بھرمار

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں ٹریفک رولز کی خلاف ورزی جاری شہر میں بغیر نمبر موٹر سائیکلوں کی بھرمار کمسن ڈرائیوروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ اندرون شہر آوارہ نوجوانوں کی موٹر سائیکلوں پرویلنگ آئے روز حادثے ہونے لگے بازاروں میں شہریوں اور عام راہگیروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں جبکہ ٹریفک پولیس تعلقات کی آڑمیں قانون شکنی کی جازت دینے میں مصروف تفصیلات کیمطابق بھمبر میں اندرون شہر ٹریفک رولز کی خلاف ورزی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اندرون شہر ٹریفک پولیس کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث شہر میں چھوٹے چھوٹے بچے موٹر سائیکل ڈرائیو کرتے نظرآتے ہیں۔

حادثات کا سبب بننے لگے جبکہ شہر کے اندر بغیر نمبر موٹر سائیکلوں کی بھی بھر مار ہو گئی ہے متعدد موٹر سائیکلوں جرائم میں استعمال ہونے کا اختمال بڑھ گیاشہر کے اندر آوارہ نوجوان بازاروں کے اندر موٹر سائیکلوں پر ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں جس سے بازاروں میں گزرنے والے شہری اور عوامی حلقوں نے ایس پی بھمبر سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اندرون شہر بڑھتی ہوئی ٹریفک قانون شکنی کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ تعلقات بڑھانے کی بجائے ان کیخلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔