ڈنگہ : چوہدری وحید اکرم کی سینئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب چوہدری جعفر اقبال آف چیلیانوالہ سے ملاقات

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ ،چیئرمین پاکستان نیدر لینڈ فرینڈ شپ سوسائٹی ،علاقہ کے ممتاز زمیندار چوہدری وحید اکرم کی سینئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب چوہدری جعفر اقبال آف چیلیانوالہ سے ملاقات ،ملاقات میں تازہ ترین ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چوہدری جعفر اقبال نے چوہدری وحیداکرم کی ہالینڈ میں مسلم لیگ ن کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی وہاں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، چوہدری وحید اکرم کی مسلم لیگ لیگ ن کیلئے خدمات کو پارٹی قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے دونوں ادوار میں تارکین وطن کیلئے انقلابی اقدامات کی بدولت بیرون ممالک مقیم پاکستانی میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور ایک بار پھر میاں نواز شریف کو وزیراعظم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں ،جبکہ چوہدری جعفر اقبال نے چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ کو نواز شریف سے ملاقات کروانے کی دعوت دی۔