آزادی کی جدو جہد میں پاکستانی قوم کے نوجوان کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

لاہور(5فروری2013ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے لیے جدو جہد حق پر مبنی ہے۔بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انتہا کر دی ہے ۔ 24برس میں ہر روز 11کشمیریوں کی شہادت تاریخ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انسانی حقوق کے نعرے لگانے والے اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے سنگین جرائم پر کیوں خاموش ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ خاموشی اور جانبداری کا اظہار ہے۔جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب دیکھنے والے مسئلہ کشمیر حل کروائیں۔ کشمیر کی آزادی کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب ادھورا رہے گا۔

مسئلہ کشمیر کو حل کر کے جنوبی ایشیاء میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔کشمیر کے مسئلہ کو سبو تاز کر کے امن قائم کرنے کی تمام کوششیں ادھوری ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے یوم یکجہتی کے حوالے سے مختلف پروگرامات اور کشمیری طلبہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر کی قیمت پر بھارت سے دوستی کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ خطہ میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کا کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ضروری ہے۔

عالمی برادری اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ کشمیریوںکی جدوجہد آزادی بے پناہ قربانیوں سے عبارت ہے۔ پاکستانی قوم کے جوان آج بھی کشمیریو ں کے شانہ بشانہ ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے دن کشمیریوں کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں شہداء کی قربانیوں کی بدولت کشمیریوں کو آزادی کی منزل ضرور ملے گی۔ پاکستان کی حکومت مسئلہ کو عالمی سطح پر مزیداجاگر کرنے اور حل کے لیے اپنے سفارتی تعلقات کو استعمال کرے۔
جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0346-5265947332-7673311