بارش : چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے چار بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اوکاڑہ کے نواحی گاں میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کلور کوٹ کے گاں چھم میں کمرے کی چھت گر گئی جس سے 6 سالہ بچی چل بسی۔ مردان کے علاقہ کتنلگ میں شدید بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی جس سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

مالاکنڈ کے گاؤں پلے شیر خانہ میں بھی مکان بارش سے گر گیا جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ کمرے میں بندھے 9 جانور بھی ہلاک ہو گئے۔ لنڈی کوتل میں بارش کے باعث چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔ لاہور مین والٹن روڈ پر کنیز فاطمہ کا بوسیدہ گھر بارش کے باعث گر گیا جس سے دو بہنیں معراج اور سونیا جاں بحق ہو گئیں۔

جبکہ تین زخمی بچوں کو امدادی ٹیموں نے نکال کر جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔ ماں اور دو بچوں کو بچا لیا گیا۔ دوسری طرف پشاور کے علاقے یکہ توت میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی جس سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔