کامران فیصل کیس ، پنجاب کی ٹیم نے کمرے سے شواہد اکٹھے کر لئے

Kamran Faisal Case

Kamran Faisal Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب فرانزک لیب کی چار رکنی ٹیم کا فیڈرل لاجز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ کامران فیصل کے زیراستعمال اشیا کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

پنجاب فرانزک لیب کی ٹیم میاں چنوں میں کامران فیصل کی قبرکشائی کے بعد نمونوں کے ہمراہ فیڈرل لاجزاسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ فرانزک لیب کی چار رکنی ٹیم کامران فیصل کے کمرے کی مکمل چھان بین کرے گی۔ ٹیم کامران فیصل کے زیراستعمال اشیا کا معائنہ بھی کرے گی۔