پیپلز پارٹی اور ق لیگ میں مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج وزیراعظم ہاس میں ہو گا۔ نگران وزیرا عظم ،سیاسی ایڈجسٹمنٹ ، مشترکہ انتخابی نشان اور باہمی تعاون کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے میاں منظور احمد وٹو ، قمر زمان کائرہ ، نذر گوندل جبکہ مسلم لیگ قائد اعظم کی طرف سے نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی ، چوہدری شجاعت حسین ، مونس الہی اور مشاہد حسین سمیت دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔

دو روز قبل ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں نے باہمی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر ساڑھے تین گھنٹے سے زائد مشاورت کی تھی۔ دونوں جماعتوں کی قیادت کی ملاقات رات نو بجے ہو گی۔