روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے قوم کو ڈرون حملوں ڈاکوں اور فاکوں کے سوا کچھ نہیں دیا، روحیل اکبر

Rohail Akbar

Rohail Akbar

اسلام آباد+لاہور : تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے قوم کو ڈرون حملوں ڈاکوں اور فا کوں کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ حکمران اور سیاستدان مل کر پاکستان کونوچ رہے ہیں ان کے ہاتھوں سے عوام کے بنیادی حقوق اور جمہوریت سمیت قومی ادارے محفوظ نہیں ہیں اقتدار کے غلام ہیں۔

انہیں پاکستان کے قومی مفادات سے کوئی سروکار نہیں ہے اپنے ایک بیان میں روحیل اکبر نے کہا کہ عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی ،لوٹ مار، کرپشن، فراڈ اور بدعنوان سیاستدانوں سے نجات کیلئے ایسے اہل افراد کو ووٹ دیں جو پاکستان اسلام اور قوم کا وفادار ہو دولت اور کرپشن کی بنیاد پر نااہل سیاستدانوں کو دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری کرنا ملک وقوم کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی بھی توہین ہے اور پاکستان کی بیشتر سیاسی جماعتیں اندر سے کھوکھلی ہیں ،وہاں نظریات پرکاربند رہنے کی بجائے شخصیات کو پوجا جاتا ہے پاکستان کے با اثر سیاستدان ون مین شوکے قائل ہیں ،ان کی جماعتوں کے اندر جمہوریت اور مشاورت کا کوئی تصور نہیں ہے۔عوام اس قسم کے سیاستدانوں سے بیزار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات ہی کو ہم تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں لیکن یہ اسی معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں جہاں آئین و قانون کی حکمرانی ہو۔ لیکن جہاں اخلاقی اقدار ملیامیٹ اور ادارے تہس نہس ہوچکے ہوں ،آئین اور قانون کو حکمران بازیچہ اطفال بنادیں اور ملک پر چوروں لٹیروں اور مختلف مافیاز کی حکومت ہو وہاں تبدیلی نہیں آسکتی۔

جب غلامانہ ذہن اور جاگیردارانہ نظام ہوتو لوگ ظلم سے نجات کے لیے ظالم ہی کو ووٹ دیتے ہیں جو مہنگائی اور بیروز گاری بڑھاتے ہیں۔ آنے والے دن بڑی جدوجہد کا تقاضا کرتے ہیں۔

روحیل اکبر
مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات
تحریک تحفظ پاکستان
03466444144