آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے:عبدالسلام بٹ

بھمبر : ( جیو ڈیسک) آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے آزاد کشمیر کو سیاحوں کیلئے بہترین تفریحی مقام بنا نا چاہتے ہیں میگا پراجیکٹس کیلئے سرمایہ کاروں کو حکومت ہر طرح کی سہولتیں دے گی سیاحت کی ترقی سے مقامی لوگوں کے وسائل میں اضافہ اور بیروز گاری کم ہو گی ان خیالات کااظہار وزیر سیاحت و شہری دفاع عبدالسلام بٹ نے سائوتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں و پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے خطہ کے وسائل کو ترقی دے کر اسے دنیا کا خوشحال ترین ملک بنایا جا سکتا ہے آزاد کشمیر کے پہاڑ جنگلات ،دریا اور چشمے قدرت کی بہت بڑی نعمت ہیں جنہیں بہت تھوڑ ی محنت سے ترقی دی جاسکتی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت کی بنیاد روٹی ،کپڑا اور مکان ہے سیاحت کے فروغ سے لوگوں کو روز گار ملے گا اور بے روز گاری کم ہو گی انہوں نے اندرون ملک و بیرون ملک کشمیریوں کو دعوت دی کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومتی پیشکش سے فائدہ اٹھائیں ۔