آزاد کشمیر کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے : خالد پرویز بٹ

بھمبر :آزاد کشمیر کی سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں اور تمام سیاسی پارٹیاں ملکر کشمیر کونسل سے آزادی حاصل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں اس لیے کہ یہ ادارہ ہمارا ریوینیو ہڑپ کرنے کے علاوہ آزاد کشمیر حکومت قائم کرنے کیلئے تما م غیراخلاقی ،غیر آئینی اور غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے آزاد کشمیر ایک پسماندہ علاقہ ہے آزاد کشمیر کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ان خیالات کااظہار مرکزی راہنماانجمن تاجران بھمبر خالد پرویز بٹ نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل آزاد خطے کا ریوینیو ہڑپ کرنے کا ادارہ ہے جسکے فنڈ آزاد کشمیر میں کم اور وزیر امور کشمیر کے حلقے میں زیادہ استعما ل ہوتے ہیں پاکستان کے اند ر وفاقی حکومت برائے راست آزاد کشمیر میں اپنی مرضی کی حکومت قائم کرنے کیلئے کشمیر کونسل کے اختیارات اور فنڈز کا سہارا لیتی ہے آزاد کشمیر ایک پسماندہ خطہ ہے یہاں پر روز گار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اور کاروباری صورتحال بھی اچھی نہ ہے اگر پھر بھی آزاد کشمیر کی تاجر برادری سے ٹیکس لیناضروری ہے تو یہاں پر انکم ٹیکس کی یکساں شرخ 2.5فیصد مقرر کیجائے اور پاکستان سے آنے والے مال پر ایک ہی دفعہ سیلز ٹیکس وصول کیا جائے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سیلز ٹیکس کے جاری شدہ نمبر ختم کیے جائیں اور سیلز ٹیکس لیٹ فائلز کی مد میںکیے جانے والے جرمانے بھی ختم کیے جائیں کیونکہ کاروبار سے وابسطہ لوگوں کی اکثریت غیر تعلیم یافتہ ہے جنہیں سرے سے ہی سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس نظام کا علم نہیں ہے اسی وجہ سے وہ عدالتوں میں اپنی جاہلیت کی وجہ سے سزا بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انکم ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہونا چاہیے اور سیلز ٹیکس کے متاثرہ لوگوں کو بھی چھوٹ دی جائے اس موقع پر وفد میں حوالدار چوہدری محمداکرم جنرل سیکرٹری مہاجر نوشہرہ گروپ ،حاجی محمد اختر ،ملک اسد حیدر ،عابد پرویز بٹ ،راجہ ممتاز ،چوہدری محمد حسین ،چوہدری محمد سلیم ،مرزا رفعت ،چوہدر ی خالد محمود ،چوہدری محمد صدیق اور محمد سعیدبٹ شامل تھے ۔