شہریوں کے جان ومال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے: خواجہ محمد نعیم

بھمبر: شہریو ں کے جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کو کنٹرول کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تما م افسران اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے پوری کریں ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کے لئے مزید ٹھوس اقداما ت کیے جائیں گے محکمہ جنگلات جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے عملی اقداما ت کرے بجلی کے صارفین اپنے بقایاجا ت فوری جمع کروائیں ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں دوکا نداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا ئے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر خواجہ محمد نعیم نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سا تھ میٹنگ میں خطا ب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں ایس پی بھمبر کا مران علی اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ فاورق اکرم کمشنر سماہنی چوہدری مظہر اقبال اسسٹن کمشنر برنالہ چو ہدری حق نواز ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مرزا شوکت حیات ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظہو ر کیا نی تحصیلدا ر برنالہ چوہدری محمد سرور تحصیلدا ر سما ہنی سہیل بشیرتحصیلدا ر بندو بست چو ہدر ی موسیٰ جا ن ایکسیئن بر قیا ت چو ہدر ی احسا ن اللہ نا ئب تحصیلدا ر سما ہنی را جہ انصرخان نائب تحصیلدار پونا چوہدری نثار احمد نا ئب تحصیلدا ر برنالہ نثار احمد صدر قانون گو راجہ محمد بوٹا ایس ایچ او سٹی نصیر خان ایس ایچ او برنالہ شیخ عبدالرحمن ایس ایچ او سماہنی چوہدری منیر احمدایس ایچ او علی بیگ چوہدری محمدامین ایم اایم پی آئی چوہدری شبیر احمد چو ہدری محمد ایوب پبلک سراسکیوٹر را جہ مشتاق احمد پی آئی برنالہ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تما م ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایات کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن وامان کو یقینی بنا نے کے لئے موثر کارروائیاں کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو تا ہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔