آسٹریلین اوپن، سرینا ولیمزاوریو ولفریڈ سونگا کو اپ سیٹ شکست

serena williams

serena williams

پانچ مرتبہ کی چیمپئن امریکا کی سرینا ولیمز اور فرانس کے جو ولفریڈ سونگا اپ سیٹ شکست کے بعد آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔ روس کی ماریہ شراپوا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
ویمنز سنگلز کے چوتھے رانڈ میں سرینا ولیمز کو روس کی غیر معروف کھلاڑی کترینا مکارووا نے چھ دو اور چھ تین سے شکست دیدی۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے سربیاکی اینا ایوانووچ کو چھ دو اور سات چھ سیٹ پوائنٹس سے زیر کیا۔
مینز سنگلز میں چھٹے سیڈ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔ سونگا کو جاپان کے کائی نیشی کوری نے پانچ سیٹس کے اعصاب شکن مقابلے میں تین دو سے ہرایا۔