آشا بھونسلے آج اپنی اٹھترویں سالگرہ منا رہی ہیں

asha bhosle

asha bhosle

ننھے منے بچے تیری مٹھی میں کیا ہے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونیوالی گلوکارہ آشا بھونسلے نے اپنے کرئیر کا آغاز انیس سو تینتالیس میں مراٹھی فلم سے کیا۔ کئی سال تک کی ان تھک محنت اور کوشش کے بعد ہندی فلموں میں کی گئی گلوکاری نیا نہیں پہچان بخشی۔
آشا بھونسلے نے بھارت کے تمام مشہور موسیقاروں کیساتھ کام کیا ۔ راج کپور کی فلم بوٹ پالش میں کامیاب گلوکاری کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ غزل گائیکی ہویا مستی بھر اگانا آشا نے ان گیتوں کیسا تھ بھر پور انصاف کیا۔
کشور کمار اور محمد رفیع کے ساتھ گائے ہونے ان کے گیتوں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔۔۔آشا کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنے ہم عصروں بلکہ آنے والی نسلوں کے ساتھ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آشا بھوسلے آج اپنی اٹھترویں سالگرہ منا رہی ہیں ،اور ان کا فنی سفر ابھی جاری ہے۔