آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ: واپڈا اور نیشنل بینک کے کھلاڑی فائنل میں

Badminton Tournament lahore

Badminton Tournament lahore

لاہور : (جیو ڈیسک) واپڈا اور نیشنل بینک کے کھلاڑیوں نے آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ لاہور میں جاری ایونٹ کے ویمنز سیمی فائنل میں پلوشہ بشیر کا مقابلہ میمونہ سے تھا، واپڈا کی پلوشہ بشیر نے 21-7 اور 21-9 سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں انکا مقابلہ نیشنل بینک کی سارہ مہمند سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں پنجاب کی غزالہ صدیق کو 21-7 ، 19-21 اور 21-16 سے ہرایا۔ مینز ایونٹ کے سیمی فائنل میں واپڈا کے واجد علی نے واپڈا ہی کے شبیر حسین کو 11-21 اور 17-21 سے شکست دی، واپڈا کے عتیق چوہدری نے ہاشر کو 21-15 اور 21-18 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔