آئی پی ایل:ممبئی انڈینز نے دکن چارجرز کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

IPL

IPL

ممبئی : (جیو ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں اتوار کو ہونے والے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے دکن چارجرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس ممبئی انڈینز کے کپتان ہربھجن سنگھ نے جیت کر دکن کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم دکن کے بیٹسمین ممبئی کے بولروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور 18.4 اوورز میں دکن کی پوری ٹیم صرف 100رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جس میں شیکھر دھاون 29اور جین پال ڈومینی25قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

جبکہ ممبئی کی جانب سے تباکن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے لسیتھ مالنگا نے صرف سولہ رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کپتان ہربھجن اور جیمز فرینکلن نے دو دو وکٹیں لیں۔جو اب میں ممبئی نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 18.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔جس میں روہت شرما 42 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔دکن کی جانب سے جنوبی افریقہ کے پیسر ڈیل اسٹین نے دو وکٹیں لیں۔