لندن اولمپکس: عمارتوں کی چھتوں پر میزائل نصب کرنے کا فیصلہ

London

London

برطانیہ : (جیو ڈیسک) رواں سال ہونے والے اولپمکس کھیل مقابلوں کے دوران دہشتگرد حملوں کا خطرہ۔ عمارتوں پر میزائل نصب کئے جائیں گے، لندن پولیس نے مکینوں کا آگاہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے لندن کے مشرق میں اولمپک پارک کے قریبی عمارتوں کے مکینوں سے کہا کہ وہ کھیل مقابلوں کے دوران ممکنہ دہشتگرد حملوں سے بچنے کیلئے عمارتوں پر میزائل نصب کر رہے ہیں۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق عمارتوں پر میزائل نصب کرنے کا مقصد کھیلوں کے دوران زمین سے فضاء میں مارکرنے والے مکنہ میزائلوں کو مار گرایا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار لندن میں عمارتوں پر میزائل نصب کئے جا رہے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ کھیل مقابلوں کے دوران دہشتگرد حملے ہو سکتے ہیں۔