آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کراچی ڈویژن کے زیر انتظام عید ملن پارٹی کا انعقاد

کراچی : آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کراچی ڈویژن کے زیر انتظام عید ملن پارٹی کا انعقاد ایپکا آفس بلاک نمبر 69 پاکستان سیکریٹریٹ میں کیا گیا۔جس کی صدارت میاں جاوید کمبوہ صدر(ایپکا) کراچی ڈویژن نے کی۔رسول بخش بروہی صوبائی صدر(ایپکا) سندھ بطور مہمان شریک ہوئے۔سید محمد قیصر ڈویژنل جنرل سیکریٹری پاک پی۔ڈبلیو ۔ڈی۔یونٹ ، رفیق اعوان اسٹیٹ آفس یونٹ، شفیق احمد انڈسٹریزڈیپارٹمنٹ سندھ یونٹ ، لیاقت علی کمبوہ کسٹم ٹریبونل یونٹ، اختر حسین خشک لاء ڈیپارٹمنٹ یونٹ، خورشید عباسی NICH یونٹ، تسلیم میاں الیکشن آفس( سائوتھ) یونٹ ، غلام رسول ڈھر پاکستان ادارہ شماریات یونٹ، راجہ ادریس احمد فشریز ڈیپارٹمنٹ یونٹ، عمران چشتی لیبر ڈیپارٹمنٹ یونٹ، منیر شیخ پولیس ڈیپارٹمنٹ یو نٹ ودیگرعہدیداران نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ ہزاروں عیدوں کی خوشیاں نصیب کرے۔ آمین ! ہم سب کواللہ تعالیٰ آپس میں اتفاق واتحاد سے ملک وقوم کی خدمت کرنے کی ہمت دے ۔آمین ! اوراللہ تعالیٰ ایک دوسرے کے لئے ہمدردی پیدا کرنے کی ہمت دے۔آمین ! کثیر تعداد میں یونٹس عہدیداران نے شرکت کی۔

یوم دفاع پاکستان 6ستمبر کے شہداء اوربانی ایپکا کے اراکین جو اس و قت اس دنیامیںموجود نہیں ہیں ۔ اور تمام اراکین کے عزیزواقارب جو وفات پاگئے ہیں سب کے لئے دعائے مغفر ت کی گئی ۔ کہ اللہ تعالٰی مرحومین کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فر مائے آمین۔ دعائے خیرکے ساتھ عید ملن پارٹی اختتام پزیر ہوئی۔ اختر حسین خشک