آپریشنل سسٹم میں خرابی ، پی آئی اے کی 7 پروازیں منسوخ

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پروازوں کی منسوخی کی وجہ آپریشنل سسٹم کی خرابی بتائی جا رہی ہے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جن سات پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پی کے 2407 اور پی کے 2207 جدہ کے لئے روانہ ہونا تھیں۔

پی کے 323 صبح 9 بج کر 55 منٹ پر کوئٹہ جانا تھی، پی کے 649 کو اسلام آباد سے لاہور آنا تھا، پی کے 320 صبح 6 بج کر 25 منٹ پر کوئٹہ سے آنا تھی اور پی کے 649 اسلام آباد سے لاہور آنا تھی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پی کے 248 دمام سے لاہور پہنچی اور اسلام آباد کے لئے روانہ نہ ہو سکی۔ انکوائری آفیسر کا کہنا ہے کہ آپریشنل سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔