آپریشن حکومت کی بڑی غلطی ہو گی : مولانا فضل الرحمٰن

Maulana Fazlur Rahman

Maulana Fazlur Rahman

پشاور (جیوڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو درست قر ار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن حکومت کی بڑی غلطی ہو گی۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم ایم اے کی تنظیم سازی کا عمل ایک ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کی طرف سے ایم ایم اے میں شمولیت کی درخواست آئی تو غور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل ٹھیک ہے۔