ائیربلیو حادثہ کیس کی ازسرنو تحقیقات کا حکم

airblue airline

airblue airline

پاکستان : (جیو ڈیسک)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے ائیر بلیو طیارہ حادثہ کیس کی دوبارہ تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔اٹھائیس جولائی دوہزاربارہ کوائیر بلیو کا بدقسمت طیارہ مارگلہ کی پہاڑی سیٹکرا گیا تھا، اس المناک حادثے کا مقدمہ پشاور ہائیکورٹ میں جاری ہے،جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ائیربلیوطیارہ حادثہ کیس کی دوبارہ تحقیقات کرانے کاحکم دیا۔چیف جسٹس نیسول ایوی ایشن اتھارٹی کوہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات اورحادثے کی دوبارہ انکوئری میں مداخلت نہ کرے۔

ائیر بلیو انتظامیہ نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ خاندانوں کو پچاس لاکھ معاوضہ دیاجائے گا۔ائیر بلیو انتظامیہ نے کہا کہ متاثرہ خاندان عدالت میں درخواستیں جمع کروائیں توعدالت کے ذریعے معاوضہ دینے کیلئے تیار ہیں، سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی نیبیان میں یقین دہانی کروائی کی کہ پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کے لائسنس چیک کروائے جائیں گے اور احکامات پر عمل ہوگا۔عدالت نیڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سیکرٹری دفاع کو دئیے گئے توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے۔