اتحاد کی قوت سے ہر آسیب سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ راجونی اتحاد

نوابشاہ ( پ ر ) بلوچستان میں ہزارہ قوم کے افراد کو چن چن کر قتل کئے جانے، کوئٹہ میں سینکڑوں افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ہزارہ قوم کے اتحاد و احتجاج نے پاکستان کی روایتی سیاست میں نقب لگا کر جس طرح بلوچستان پر قابض لٹیروں کی حکومت کا خاتمہ کرایا ہے اور طاہرالقادری اپنے چاہنے والوں کی قوت سے جس طرح اسلام آباد میں عوامی حقوق کے لئے جس طرح مطالبات منوائے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اتحاد کی قوت سے ہر آسیب سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ راجونی اتحاد کی جلائی گئی شمع کی روشنی چہار سو پھیل رہی ہے اور استحصالیوں کیخلاف بننے والے اتحاد اس بات کا ثبوت ہیں کہ انقلاب نزدیک ہے اور بہت جلد عوام کو اس ملک پر ابتدأ سے قابض ان تمام لٹیروں سے نجات ملنے والی ہے جنہوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک و قوم کی زندگی میں مسائل و مصائب کا زہر گھو لاہے۔