احتساب بل پر حکومت اور اپوزیشن میں ایک بار پھر اختلاف

PMLN Meeting

PMLN Meeting

احتساب بل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک بل کا مسودہ فراہم نہیں کیا گیا۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ کرپشن کیسز کی معیاد، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے تقرر سمیت کئی شقوں پر تحفظات ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب بل میں انکی جماعت کا اختلافی نوٹ بھی شامل کیا جائے۔ موجودہ صورتحال میں بل ناقابل قبول ہے۔ پاکستان مسلم لیگ اپنے تحفظات آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں فیئر ٹرائل بل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔