احمد علی بودلہ کا1گھنٹے میں6370ککس لگاکرعالمی ریکارڈ کادعوی

ahmad ali

ahmad ali

اٹھارہ سالہ پاکستانی نوجوان احمد علی بودلہ نے ایک گھنٹے میں چھ ہزار تین سو ستر مارشل آرٹس ککس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعوی کر دیا ہے۔

لاہور میں تائیکوانڈو فرسٹ ڈین بلیک بیلٹ احمد علی بودلہ نے یہ سنگ میل دو ماہ کی تربیت کے بعد عبور کیا ہے۔ اس سے قبل بھارت کے جیان ریڈی نے گذشتہ سال ایک گھنٹے میں دو ہزار نو سو بیاسی ککس لگا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا تھا۔

احمد علی بودلہ کا کہنا ہے کہ ان کا یہ ریکارڈ گینیز بک کی انتظامیہ کو قوائد و ضوابط کے مطابق بھیجا جائیگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چھ سے سات ماہ میں گنیز بک کی انتظامیہ اس سنگ کو منظور کر لیگی۔