تیراکی ڈینگی وائرس سے محفوظ ہے، پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن

swimming

swimming

پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشین کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول کے پانی میں ڈینگی مچھر جنم نہیں لے سکتے ہیں۔ حکومت پنجاب کو بہت جلد بریفنگ دیکر اپنی ریسرچ سے آگاہ کرینگے۔

پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر زوریز لاشاری اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر بہتے اور کیمیکل ملے پانی پر پیدا نہیں ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں تحقیق مکمل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیراکی ڈینگی کے حوالے سے محفوظ کھیل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بھی اس حوالے سے جلد بریفنگ دیں گے اور مطالبہ کرینگے کہ ڈینگی مہم میں سوئمنگ پولز کی بندش کو شامل نہ کیا جائے۔