اداکارہ خالدہ ریاست کو دنیا سے رخصت ہوئے 15برس بیت گئے

Khalida pakistani actress

Khalida pakistani actress

پاکستان (جیوڈیسک)ماضی کی معروف ٹی وی آرٹسٹ خالدہ ریاست کو دنیا سے رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے، ان کی اداکاری نیٹیلی وژن انڈسٹری پر جو نقش چھوڑے وہ آج بھی کہیں نہ کہیں دکھائی دیتے ہیں۔

اپنی دلفریب اداکاری کے باعث مداحوں کو متاثر کرنے والی ماضی کی مشہور اداکارہ خالدہ ریاست نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مختلف کردار نبھا کر خود کو منوایا۔ 80 کی دہائی میں بننے والے ڈرامے “بندش” میں خالدہ ریاست نے اداکاری کے بے مثال جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں میں وہ جگہ بنائی کہ کامیابیاں ان کے قدم چومتی چلیں گئیں۔ خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کئے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا۔ 90 کی دہائی میں بننے والے طویل دارانیے کے کھیل “ہاف پلیٹ” میں معین اختر کے سنگ اداکاری کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ ہر کردار کو نبھانا بخوبی جانتی ہیں۔

خالدہ ریاست کی کامیابیوں کا مزید سلسلہ دراز ہوتا مگر کینسر جیسے موذی مرض نے اس باصلاحیت اداکارہ کو دیمک کی طرح چاٹ لیا۔ 26 اگست 1996 کو خالدہ ریاست کینسر سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں مگر ان کی ٹیلی ویژن کے لئے دی جانے والی خدمات آج بھی انہیں مداحوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔