اداکارہ نکول کڈمین کی فلم سٹوکر کے پریمئر میں شرکت

Nicole Kidman

Nicole Kidman

امریکا(جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین نے امریکا میں جاری سنڈانس فلم میلے کے دوران اپنی فلم “سٹوکر” کے پریمیئر کی تقریب میں شرکت کی۔

سنڈانس فلم میلہ امریکی ریاست یوتاہ کے شہر پارک سٹی میں جاری ہے۔ ریڈ کارپٹ پر کڈمین کے ہمراہ فلم ڈائریکٹر پارک چین ووک اور کاسٹ میں شامل اداکار بھی تھے۔ فلم میں میتھیو گوڈ اور میا واسیکوسکا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کڈمین نے ڈائریکٹر پارک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فلم “سٹوکر “اس برس مارچ میں سینماں میں ریلیز کی جائے گی۔