امریکا میں ہالی وڈ فلم دی ایسٹ کا ٹریلر ریلیز

The East

The East

امریکا (جیوڈیسک)ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم “دی ایسٹ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ایکشن سے بھرپور “فلم دی ایسٹ” کا نیا ٹریلر امریکا میں جاری سنڈ نس فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار الیگزینڈر سکارزگرڈ اور ایلن پیج نے ادا کیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک خفیہ ایجنسی کی خاتون ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جسے ایک شدت پسند گروپ کے لیڈر تک پہنچنا ہوتا ہے لیکن یہ خاتون ایجنٹ گروپ لیڈر کے پیار میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ فلم کو جلد ہی سینماوں میں ریلیز کیا جائے گا۔